میئر تحصیل ایبٹ آباد کی ڈائریکٹر میوزیمز اینڈ آر کیالوجی خیبر پختونخوا سے ملاقات

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے ڈائریکٹر میوزیمز اینڈ آر کیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد سے ملاقات کی۔ ایبٹ آباد شہر کو بہت جلد ایک سٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم میں تبدیل کرنے کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ میئر سردا رشجاع نبی چار سالہ کاوشوں کے نتیجہ میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا کام نہایت آسان ہو گیا ہے لہذا ریکارڈ تین ماہ کے اندر ایبٹ آباد میوزیم میں تبدیل کر دیں گے۔ آخر میں میئر سردار شجاع نبی نے مشہورِ زمانہ نعرہ ”او تساں ہور کے شہ لوڑ اے ہونڑ“ بھی دہرایا۔

متعلقہ عنوان :