تربیلا ڈیم کے سپیل وے کھول دیئے گئے، نوشہرہ میں دریائے سندھ کے کنارے آباد مکینوں کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) تربیلا ڈیم کے سپیل وے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نےدریائے سندھ کے کنارے آباد مکینوں کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپیل وے ہفتہ کو دوپہر 12بجکر 30 منٹ پر کھول دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈیم سے پانی کے اخراج سے پانی کی سطح 260,000 سے 270,000 کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ ضلع نوشہرہ کی حدود میں دریائے سندھ کے کنارے آباد علاقوں خصوصا کنڈ خیرآباد، جبی ماندوری، شوانگی، ماما خیل، کاہی اور آس پاس دیگر علاقوں کے مکین دریائے سندھ کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ ناخوشگوا واقعہ سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :