کراچی،کھلے سمندر میں شکار کے لیے جانے والی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)شمس پیر یونس آباد سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہونے والی ایک چھوٹی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق لانچ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب کھلے سمندر کی جانب روانہ ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ لانچ میں ناخدا حسین، خلاصی یاسر، بابر علی، نصیر اور رزاق محمد سوار تھے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یہ لانچ پٹی کریک کے مقام پر کیٹی بندر کی جانب جا رہی تھی، تاہم اس کے بعد سے لانچ کا سراغ نہیں مل سکا۔ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی ویسٹ کی جانب سے کھلے سمندر میں موجود دیگر ماہی گیر لانچوں سے ریڈیو سیٹلائٹ کے ذریعے تلاش کی اپیل کی گئی ہے۔ادھر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جوائنٹ میری ٹائم کوآرڈینیشن سینٹر نے بھی باقاعدہ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور سمندری حدود میں موجود وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ لاپتہ ماہی گیر لانچ کا سراغ لگایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :