گوجرانوالہ،تیسری پنجاب انٹرڈویژن فورسول چمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:33

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) تیسری پنجاب انٹرڈویژن فورسول چمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔اس چمپئن شپ میں پنجاب بھر سے دس ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد،سپورٹس افسران ودیگر معززین بھی تقریب میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے پہلے روز بیس میچ کھیلے گئے، پول اے میں راولپنڈی کے چھ پوائنٹس، بہاولپور کے چھ پوائنٹس، ملتان ڈویژن کے تین پوائنٹس، لاہور ڈویژن کے تین پوائنٹس اور گوجرانوالہ ڈویژن نے تین پوائنٹس حاصل کئے۔ اسی طرح پول بی میں گجرات ڈویژن نے سات پوائنٹس، ڈی جی خان کے چھ پوائنٹس، ساہیوال کے چار پوائنٹس، فیصل آباد کے دو پوائنٹس اور سرگودھا ڈویژن کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی۔\378