کنگ چارلس نے محمد سراج کے آؤٹ ہونے پر بھارتی کپتان سے کیا کہا

لگتا ہے کہ انھوں نے ہمیں یہاں بلایا وہ بہت مہربان اور فیاض تھے، ہمیں بادشاہ سے مل کر خوشی ہوئی‘شبھمن گل

بدھ 16 جولائی 2025 11:54

کنگ چارلس نے محمد سراج کے آؤٹ ہونے پر بھارتی کپتان سے کیا کہا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)برطانیہ کے کنگ چارلس نے لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ان سے ملاقات کی اور محمد سراج کے آؤٹ ہونے پر بھی اظہار خیال کیا۔کلیرنس ہاؤس، لندن میں بھارت کی مردوں اور خواتین کرکٹ ٹیم نے کنگ چارلس سے ملاقات کی، اس موقع پر 76 سالہ بادشاہ نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بتایا کہ انھوں نے لارڈز میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی ہائی لائٹس دیکھی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست ہوئی تھی، بھارتی کپتان شبمن گل گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ نے آخری وکٹ کے گرنے کو بہت بدقسمت قرار دیا۔بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے کافی دیر تک آل رائونڈر اجے جڈیجا کے ساتھ مل کر انگلش بولرز کا مقابلہ کیا تھا مگر اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے تھے۔آف اسپنر شعیب بشیر کی گیند پر انھوں نے دفاعی شاٹ کھیلا مگر بدقسمتی سے وہ بولڈ ہوگئے تھے، گیند ان کی جانب سے بیٹ سے روکنے کے باوجود گھوم کر اسٹمپ پر جالگی تھی۔شبممن گل نے کنگ چارلس سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز تھا، مجھے لگتا ہے کہ وہ انھوں نے ہمیں یہاں بلایا وہ بہت مہربان اور فیاض تھے، ہمیں بادشاہ سے مل کر خوشی ہوئی۔