لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کی شکست نے 26 سال پہلے پاکستان کی جیت کی یاد تازہ کردی

سراج جس انداز میں آؤٹ ہوئے اسی انداز میں 1999ء میں چنائی ٹیسٹ میں سری ناتھ کو ثقلین مشتاق نے آؤٹ کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جولائی 2025 12:11

لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کی شکست نے 26 سال پہلے پاکستان کی جیت کی یاد تازہ ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جولائی 2025ء ) لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کی شکست نے 26 سال پہلے چنائی میں پاکستان کی تاریخی جیت کی یاد تازہ کردی۔ 
لارڈز کے میدان میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 170 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

 
رویندرا جڈیجا کی 61 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی رائیگاں گئی، کے ایل راہول 39 رنز بنا کر نمایاں رہے کپتان شبھمن گل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور کپتان بین اسٹوکس نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
لارڈز میں انگلینڈ نے جیتا لیکن 26 سال پہلے بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا، آخری وکٹ ٹوٹی انگلی کے ساتھ انگلش اسپنر شعیب بشیر نے لی اور پھر کامیابی کا خوب جشن منایا۔

(جاری ہے)

 
سراج جس انداز میں آؤٹ ہوئے اس ہی انداز میں چنائی میں سری ناتھ کو ثقلین مشتاق نے آؤٹ کیا تھا، اس وقت بھارت کو جیت کے لیے 17 رنز اور پاکستان کو تین وکٹیں درکار تھی لیکن ثقلین نے ناممکن کو ممکن کردکھایا تھا۔ 
اتفاق یہ ہوا کہ سراج اور سری ناتھ کے بیٹ کو چھونے کے بعد گیند وکٹوں سے جاٹکرائی اور بھارت کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ 
 
سوشل میڈیا پر بھی انگلینڈ کی جیت کے ساتھ چنائی ٹیسٹ کی فتح کے چرچے ہیں۔ فینز دونوں ٹیسٹ میچ کی آخری وکٹ شئیر کرکے بھارتیوں کو ٹرول کر رہے ہیں۔