جوفرا آرچر نے رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد کیا کہا تھا

اہم وکٹ لینے کے بعد آرچر پنت کے پاس سے بھاگے اور اسے غصے سے رخصت کیا

بدھ 16 جولائی 2025 11:57

جوفرا آرچر نے رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد کیا کہا تھا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے رشبھ پنت سے ہونے والی گفتگو سے متعلق بتا دیا۔لارڈز کے میدان میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 170 رنز پر ٓؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔رویندرا جڈیجا کی 61 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی رائیگاں گئی، کے ایل راہول 39 رنز بنا کر نمایاں رہے کپتان شبھمن گل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور کپتان بین اسٹوکس نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوفرا آرچر نے لارڈز ٹیسٹ کے 5ویں دن شاندار گیند پر رشبھ پنت آؤٹ کرنے کے بعد ان کے لیے کہے گئے الفاظ کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

آرچر کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے 22 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔جوفرا آرچر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لارڈز میں تیسرے ٹیسٹ کے تناؤ کے آخری دن کے دوران ایک شاندار گیند پر آؤٹ کرنے کے بعد رشبھ پنت کو کیا کہا تھا۔

رشبھ پنت اپنی اننگز کو شاندار طریقے سے آگے بڑھا رہے تھے، 21ویں اوور میں پنت نے آرچر کی گیند پر اسٹائلش فور کے لیے ٹریڈ مارک ایک ہاتھ سے شاٹ کھیلا لیکن آرچر نے فوراً جوابی وار کیا۔ صرف دو گیندوں کے بعد، آرچر نے اپنا زاویہ تبدیل کیا اور ایک بہترین ڈیلیوری پیش کی جس نے آف اسٹمپ کے اوپری حصے کو کلپ کر دیا جسے دیکھ کر پنت دنگ رہ گئے۔

اہم وکٹ لینے کے بعد آرچر پنت کے پاس سے بھاگے اور اسے غصے سے رخصت کیا، وہ ہندوستانی نائب کپتان پر براہ راست کچھ چیختے ہوئے نظر آئے۔ میچ کے بعد اسکائی اسپورٹس کرکٹ سے بات کرتے ہوئے آرچر نے اعتراف کیا کہ انہیں بھیجے جانے پر فخر نہیں ہے لیکن انہوں نے بتایا کہ ایسا کیوں ہوا۔یہ کوئی قابل فخر لمحہ نہیں تھا ’میں نے اسے صرف چارج کرنے کو کہا’۔ سچ کہوں تو سیشن کے آغاز میں جدوجہد کررہا تھا، گیند ابھی پوری طرح سے باہر آرہی تھی، پنت نے ایک ہٹ لگائی اور جب میں نے انہیں آؤٹ کیا تو پاس جاکر کہا کہ میں نے اسے چارج کرنے کو کہا تھا۔

متعلقہ عنوان :