آڈٹ رپورٹ پر سوال کا ’جرم‘ ، پی سی بی نے صحافی کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

ہمارے سینئر سپورٹس صحافی آشر بٹ کو پی سی بی میڈیا واٹس ایپ گروپ سے صرف اسلیے نکال دیا گیا کیونکہ انہوں نے میری پی سی بی آڈٹ سٹوری پر بورڈ کا مؤقف جاننے کی کوشش کی : انصار عباسی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جولائی 2025 11:58

آڈٹ رپورٹ پر سوال کا ’جرم‘ ، پی سی بی نے صحافی کو واٹس ایپ گروپ سے نکال ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جولائی 2025ء ) آڈٹ رپورٹ پر سوال کرنے کے ’جرم‘ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صحافی کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔ 
انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ کے سینئر صحافی انصار عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی نے ان کے ادارے کے سپورٹس صحافی آشر بٹ کو آڈٹ رپورٹ سے متعلق سوالات پوچھنے پر پی سی بی کے میڈیا واٹس ایپ گروپ سے فارغ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

 
انصار عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ "یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ ہمارے سینئر اسپورٹس صحافی آشر بٹ کو پی سی بی کے میڈیا واٹس ایپ گروپ سے صرف اس لیے نکال دیا گیا کیونکہ انہوں نے میری پی سی بی آڈٹ اسٹوری پر پی سی بی کا مؤقف بھی جاننے کی کوشش کی۔ کیا پی سی بی ایسے صحافیوں کے ساتھ یہی سلوک کرتا ہے جو خبر کے دونوں پہلو جاننا چاہتے ہیں؟"۔
 
بعض دیگر صحافیوں نے بھی پی سی بی کے اس افسوس ناک اقدام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔