ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، گلین میکسویل

بدھ 16 جولائی 2025 11:32

ویسٹ انڈیز  ٹیم کو  پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ ..
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) آسٹریلیاکی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آل رائونڈرگلین میکسویل نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔36 سالہ بیٹر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ان کی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ سے قبل بھرپور تیاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف ان کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ مایہ ناز آل رائونڈر نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ گلین میکسویل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر 5ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکامیں کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :