اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کی 128 سال بعد واپسی، شیڈول جاری

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جب کہ میڈلز کے لیے میچز 20 اور 29 جولائی کوہونگے

بدھ 16 جولائی 2025 11:54

اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کی 128 سال بعد واپسی، شیڈول جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)دنیا میں کھیلوں کے مقبول ترین ایونٹ اولمپکس میں 128 سال بعد کرکٹ کے کھیل کی واپسی ہو رہی ہے جس باضابطہ آغاز جولائی 2028 سے ہوگا۔کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ کرکٹ انفو کے مطابق لاس اینجلس میں تین سال بعد 2028 میں ہونے والے اولمپکس اس لیے تاریخی ثابت ہوگا کہ اس میں دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شمار کیے جانے والے کرکٹ کے کھیل کی دوبارہ انٹری ہوگی۔

اولمپکس گیمز میں آخری بار کرکٹ 1897 میں کھیلی گئی تھی۔ یوں یہ کھیل 128 سال کے طویل عرصہ بعد ایک بار پھر اولمپکس کا حصہ بننے کو تیار ہے۔لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جب کہ میڈلز کے لیے میچز 20 اور 29 جولائی کو کھیلیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں شیڈول 2028 کے اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی چھ چھ ٹیمیں (مجموعی طور پر 180 کھلاڑی) ٹی ٹوئنٹی فامیٹ میں مدِ مقابل آئیں گی۔

ہر ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ایونٹ کے تمام میچز لاس اینجلس سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود پومونا شہر میں وقتی استعمال کے لیے بنائے جانے والے فیئر گراؤنڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز 12 سے 29 جولائی تک کھیلے جائیں گیزیادہ تر میچز ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔میچز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے اور شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔

میڈل کی جنگ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں لڑی جائے گی۔ اولمپکس میں 128 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔ٹیموں کی شرکت کا فیصلہ ممکنہ طور پر رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔کرکٹ اپنی اولمپک واپسی کے لیے تیار ہے، لیکن آسٹریلیا کو مردوں کے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک مشکل جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب یہ کھیل 128 سالوں سے پانچ رنگوں والے بیابان میں واپس آئے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس کھیل کے معاملے کو آگے بڑھا رہی ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) منافع بخش ہندوستانی ٹیلی ویڑن مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے امکان سے قائل ہے۔