صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سوشل ویلفیئر آفس خاران کا دورہ،انتظامی و فلاحی امور کا جائزہ لیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی نے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کے ہمراہ سوشل ویلفیئر آفس خاران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفتر کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامی و فلاحی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ایم پی اے خاران صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی نے ایک کمرے میں زمین پر بکھری کتابوں کو دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ایک مثالی اقدام کے طور پر خود اپنے ہاتھوں سے ان کتابوں کی گرد جھاڑی اور انہیں ترتیب سے الماری میں رکھوایا۔

ان کا یہ عمل نہ صرف کتب کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ایک اعلیٰ اخلاقی نمونہ بھی پیش کرتا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی نے آفس میں سٹاف کی کمی اور عمارت کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ضروری مرمت اور سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوشل ویلفیئر جیسے اہم محکمے کو فعال، باوقار اور باصلاحیت بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔