پاکستان بیت المال میں تنظیمی اخلاقیات اورشفافیت سے متعلق آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کی ہدایات پر پاکستان بیت المال میں تنظیمی اخلاقیات اور شفافیت سے متعلق آن لائن تربیتی سیشن کا انعقادکیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی ہدایات کی روشنی میں، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کیا ہے،ان ہی اقدامات کے تحت پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور کی جانب سے آن لائن زوم تربیتی سیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

یہ سیشن ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہور محمد ظہیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جنہوں نے بطور ماسٹر ٹرینر فرائض انجام دیے۔ تربیت کا مقصد تنظیمی شفافیت، دیانت داری اور داخلی احتساب کے کلچر کو فروغ دینا تھا تاکہ پاکستان بیت المال کے عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر اور جواب دہ بنایا جا سکے۔تربیتی سیشن میں مندرجہ ذیل کلیدی موضوعات پر گفتگو کی گئی۔