نو منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد کی کامیابی پر مبارکباد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) نو منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامدکی کامیابی پر مبارکباد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اور لوگوں کی بڑی تعداد مبارکباد دینے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچی جہاں پر چوہدری حامد حمید نے ان کا استقبال کیا ،مبارکباد دینے والوں میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس موقع پر چوہدری حامد حمید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر عزتوں سے نوازا اور ہمیں رکن قومی اسمبلی منتخب کیا اہل سرگودھا سے جو وعدے کیے ہیں انہیں انشائاللہ پورا کیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کے لیے وہ تمام اقدامات بروئے کار لائیں جس سے عوام کو فائدہ ہو آنے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کہا کہ چوہدری حامد حمید کی کامیابی ان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت اہل سرگودھا کو چوہدری حامد حمید جیسے مخلص مسلم لیگی کی ضرورت تھی جو اللہ تعالی نے ارم حامد کی صورت میں اہل سرگودھا کو ایم این اے منتخب کروا کر ان پر اپنی رحمت نازل کی انشائاللہ حلقہ کے لوگوں کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کریں گے کیونکہ پہلے بھی ان کی خدمات کے کسی سے پوشیدہ نہیں چوہدری حامد حمید کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا قیادت نے ان کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کیا اور انشائاللہ وہ اپنی قیادت کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے۔