نوتال پولیس تھانے کی حدود میں ڈاکوئوں کی قومی شاہراہ پر لوٹ مار

بس پر فائرنگ کے نتیجے میںخاتون سمیت2افرادزخمی

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:48

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدودقومی شاہراہ پر ڈاکووں کا راج الصبح ڈاکووں کی لوٹ مار صادق دباد سے کوئٹہ جانے۔

(جاری ہے)

والی مسافر کوچز کو لوٹ لیا گیا ڈاکووں کی مسافروں پر فائرنگ ایک خاتوں سمیت دو مسافر شدید زخمی ہوگئے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج قومی شاہراہ کئی گھنٹوںتک بند کردی گئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر صبح چھ بجے کے قریپ مسلح ڈاکو روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے چھوٹی بڑی گاڑیوں میں لوٹ مار کرتے رہے اس دوران صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی سدابہار کوچز بھی آگئی جس بر ڈاکووں نے مسافروں سے لوٹ مار کرتے رہے ڈاکووں نے اچانک مسافروں پر فائرنگ شروع کردی جس سے ایک خاتون سمیت دو مسافر شدید زخمی ہوگئے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون ودیگر سامان چھینے کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے واقع کے خلاف مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا جبکہ گزشتہ شب ناڑی بینک اور ڈھاڈر کے دومیان چالیس سے زیادہ ڈاکو جوکہ جدید اسلحے سے لیس تھے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون چھین لیے گیے اس دوران نصیرآباد کی ایک اہم شخصیت بھی ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گئی جس سے ڈاکووں نے لاکھوں روپے نقدی اسلحہ اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔