ایس ایس پی ملیر کی زیر صدار ت کرائم کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی زیر صدارت کرائم کنٹرول کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہواجس میں مختلف پہلووں سے تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے تمام افسران کو واضح ہدایت دیں کے اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کریں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر نے غیر قانونی اسلحے کی نمائش، پولیس سائرن، کالے شیشے اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش اور گٹکا ماوا جیسے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کریں اور کرائم کے ہاٹ اسپاٹ والے مقامات پر خصوصی نفری کو تعینات کیا جائے ۔اس موقع پرانہوں نے علاقے میں اسنیپ چیکنگ، کامبنگ سرچ آپریشن کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ایس ایس پی ملیر نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو شہر میں کرائم کے خاتمے اور امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اہم احکامات جاری کئے۔اجلاس میں ایس پی ملیر سمیت ضلع ملیر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔