لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا

3منزلہ زیرزمین پارکنگ پلازے کی تعمیرپر 2ارب 24کروڑسے زائدلاگت آئے گی

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:50

لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ کی منظوری دیدی۔3منزلہ زیرزمین پارکنگ پلازے کی تعمیرپر 2ارب 24کروڑسے زائدلاگت آئے گی،16کنال اراضی پر زیر زمین 3زیریں منزلوں پر پارکنگ پلازہ بنے کا پارک کی اراضی لی جائے گی۔پارکنگ پلازے میں374گاڑیاں ، 790 موٹرسائیکلیں پارک ہوں گی۔

(جاری ہے)

پارکنگ پلازہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنے گا ، خودکار پارکنگ مینجمنٹ سسٹم نافذ ہوگا۔پارکنگ پلازہ ٹیپاتعمیرکرے گا ،لینڈاسکیپنگ والڈسٹی کرے گی ،منصوبے میں نیلاگنبدبحالی بھی شامل ہے۔پی اینڈڈی کے پی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے پلان کو منظوری ملی،پارکنگ پلازہ بننے سے نیلاگنبد،نیوانارکلی اوراطراف کے کاروباری افراد کوبڑاریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :