باجوڑ ،سورباٹ نیلئی میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ،ایک شخص زخمی

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:50

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ سورباٹ نیلئی میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میںایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے تھانہ خار کے حدود علاقہ سورباٹ نیلئی میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں مسمی سبحان اللہ ولد فضل سبحان سکنہ نیلئی سورباٹ معمولی زخمی ہوگئے،جنہیں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خا ر منتقل کردیا گیا۔