ڈپٹی کمشنر کا تحصیل رائیونڈ کا دورہ، صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات کیے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں، جاتی عمرہ، چاہ ٹہنبولی سمیت اطراف کا علی الصبح دورہ کیا اور موقع پر ہی صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے، اسے ڈمپنگ سائٹس تک پہنچایا جائے اور صفائی کا عمل دفتری اوقات سے قبل مکمل ہو۔ بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے بینرز و پوسٹرز فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

واسا کو ہدایت دی گئی کہ نکاسی آب اور سیوریج سے متعلق عوامی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

ڈی سی لاہور نے واضح طور پر کہا کہ صفائی کے امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اہلکاروں سے مکمل جوابدہی لی جائے گی۔ صفائی مہم کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ شہر کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھا جا سکے۔ ان اقدامات سے لاہور شہر کی مجموعی صفائی اور شہری سہولتوں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :