غ*اوکاڑہ دیپال پوراسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی صفائی مشن تسلسل سے جاری

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)اوکاڑہ دیپال پوراسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی صفائی مشن تسلسل سے جاری، انہوں نے پرانے بصیرپور روڈ، مدینہ چوک اور خالد آباد کالونی سمیت متعدد علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے مدینہ چوک میں ٹیموں کو روڈ کی صفائی اور دھلائی کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے خالد آباد کالونی میں صفائی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے لوگوں سے میونسپل سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک بھی لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا کہ تحصیل بھر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ٹیموں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے جس کے تحت عملہ صفائی کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور فیلڈ میں سٹاف کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور صفائی ستھرائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملہ صفائی سے بھرپور تعاون کریں اور صفائی ستھرائی کے لیے متعلقہ انچارج سپروائزرز کو نشاندہی بھی کریں۔

۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :