ڈپٹی کمشنر قلات کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پس کا دورہ

اتوار 13 جولائی 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلات نثاراحمدنورزئی اورڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عزیزاللہ رند کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پس شہر قلات کادورہ کیا، سکول میں دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔کلاس رومز میں طالبات سے ملاقات کی اور کورس سے متعلق ان سے سوالات بھی کئے۔

(جاری ہے)

یونیسیف کی جانب سے فراہم کردہ سکول بیگز اور دیگر پڑھنے لکھنے کے سامان بھی طالبات میں تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ طالبات اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور خوب محنت کریں ،اپنے والدین اور ملک وقوم کا نام روشن کریں۔ اساتذہ سکول میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور طالبات کو بھی حاضر رہنے کی تاکید کریں ،ضلعی انتظامیہ قلات تعلیم کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :