آذربائیجان کا شام کو گیس فراہم کرنے کا اعلان

اتوار 13 جولائی 2025 08:30

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) آذربائیجان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شام کو گیس برآمد کرے گی تاکہ شام میں توانائی کے سلسلے میں موجود قلت کا ازالہ کرنے میں مدد کی جا سکے۔العربیہ کے مطابق آذربائیجان کی طرف سے یہ اعلان ہفتہ کے روز صدر الہام الیف نے شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے دونوں ملکوں کے صدور توانائی کے معاملے پر تعاون کو بطور خاص زیر بحث لائے۔کیونکہ شام کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔ شام کو گیس کی فراہمی براستہ ترکیہ جلد شروع کی جائے گی۔ جو شام کی توانائی کی ضروریات کو پورا کر سکے گی۔ماہ مئی میں شام کے وزیر توانائی محمد البشیر نے کہا تھا کہ اب دمشق اور انقرہ کے درمیان قدرتی گیس کی فراہمی کے معاہدے پر اتفاق ہو چکا ہے اور یہ شام کے شمالی علاقوں میں پائپ لائن کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

آذربائیجان جو گیس سے مالا مال ملک ہے ترکیہ کا اہم اتحادی ہے۔ جس کے شام کی عبوری حکومت کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں۔آذربائیجان کے صدر بین الاقوامی سطح پر درپیش امور میں ترکیہ کی حمایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جیسا کہ شام کے معاملے میں بھی وہ ترکیہ کی رائے کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :