تل ابیب میںحماس کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کے حق میں مظاہرہ

حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جلد از جلد مکمل کیا جائے،شرکاء

اتوار 13 جولائی 2025 11:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا، جب کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دوحہ میں حماس کے ساتھ مذاکرات ابھی تک جاری ہیں اور تعطل کا شکار نہیں ہوئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہزاروں اسرائیلی شہری تل ابیب کے مظاہروں کے مقام پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے بینرز اور کتنبے اٹھا رکھے تھے جن پر قیدیوں کی واپسی کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہروں میں شریک افراد نے دوپہر اور شام کے اوقات میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اس وقت تل ابیب کا ماننا ہے کہ غزہ میں تقریبا 50 اسرائیلی قیدی موجود ہیں، جن میں سے 20 زندہ ہیں۔تل ابیب میں مظاہرے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ل ابیب میں مظاہرے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :