طیارہ حادثہ، تفتیش پر بھارتی پائلٹوں کو تحفظات

تحقیقات کے لیے مناسب ماہرین کو شامل نہیں کیا گیا،پائلٹس ایسوسی ایش

اتوار 13 جولائی 2025 11:40

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ گرنے کے واقعے کی تفتیش کے طریقہ کار پر بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کر کے حادثے کی تحقیقات میں شفافیت کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے مناسب ماہرین کو شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن مرلی دھر موہول نے کہا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے دوسرے ممالک بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی، طیارہ گرنے سے متعلق حتمی رپورٹ آنے تک کسی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں حادثے میں مرنے والوں کے ورثا نے بھی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :