سانگلہ ہل محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت شہر میں کروڑوں روپوں کی سرکاری اراضی پر با اثر افراد کا قبضہ

نہر کی دونوں پٹریوں کے ساتھ قبضہ مافیا نے پختہ دوکانیں ،سروس اسٹیشن اور غیر قانونی کار اسٹینڈ قائم کر لیے

اتوار 13 جولائی 2025 12:45

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)سانگلہ ہل محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت شہر میں کروڑوں روپوں کی سرکاری اراضی پر با اثر افراد کا قبضہ نہر کی دونوں پٹریوں کے ساتھ قبضہ مافیا نے پختہ دوکانیں ،سروس اسٹیشن اور غیر قانونی کار اسٹینڈ قائم کر لیے اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل محکمہ نہر کے مقامی عملہ اور افسران کی ملی بھگت سے با اثر افراد نے نہر کی دونوں پٹریوں کے ساتھ ساتھ اربوں روپوں کی قیمتی زرخیز زمین پر قبضہ جما لیا دونوں پٹریوں کے ساتھ پختہ دوکانیں ،سروس اسٹیشن ،ویگن اڈے اور دیگر پختہ عمارتیں قائم کر کے قبضہ کرلیا جس سے محکمہ انہار کے مقامی افسران اور عملہ نے خاموشی اختیار کر لی قبضہ مافیا سرکاری اراضی پردوکانیں قائم کر کے کروڑوں روپوں کے کاروبار کرکے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں جبکہ نہر کی پٹریوں کے ساتھ زرخیز زمین پربا اثر افراد قبضہ کر کے غیر قانونی کاشتکاری کر رہے ہیں جس سے محکمہ کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے شہریوں نے محکمہ کے اعلی افسران اور وزیر اعظم سے کروڑوں اربوں روپوں کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے وارگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :