راولپنڈی ،پولیس نے کار چوری میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 13 جولائی 2025 14:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) راولپنڈی تھانہ سٹی پولیس نے کار چوری میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست ملزم کے قبضے سے 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دو قیمتی مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد ہی عدالت میں چالان کر دیا جائے گا۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی۔