کراچی، تیسرا خاندان کرکٹ لیگ 2025 اختتام پذیر، فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں و نقد انعامات پیش

اتوار 13 جولائی 2025 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)الشجر فیملی سسٹم کے زیر اہتمام سالانہ "تیسرا خاندان کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ 2025" کامیابی سے اختتام پذیرہوگیا۔ جس کے روحِ رواں وقار نعیم تھے۔ انہوں نے اس یادگار ایونٹ میں خاندان بھر سے 8 مختلف ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنایا، جن میں نشات کنگز، میموناز ہیروز، خان یونائیٹڈ، دردانہ فیملی، شجر احمد، صمد اسٹالین، رضی گھرانہ، اور اعجاز& یوسف اپنے، ٹیمز شامل تھی۔

جن کے نام خاندان کے بزرگوں کی نسبت سے رکھے گئے تاکہ خاندانی روایات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں میں ریان، حمزہ، حذیفہ اورذیشان کو خصوصی ٹرافیاں و نقد انعامات سے نوازا گیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ وقار نعیم اور ان کی ٹیم کے ارکان مرزا ذیشان بیگ، کلیم، خرم اور انسٹرکٹر حمزہ مبین کو اس مثالی اور منظم انعقاد پر سراہا گیا اور مبارکباد دی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی تمثیل اور ریاض نے جیتنے والی ٹیم میموناز ہیروز اور رنراپ ٹیم خان یونائیٹڈ کو ٹرافیاں پیش کیں اور کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے مثبت اور خاندانی میل جول بڑھانے والے پروگرام ہر تین ماہ بعد ضرور منعقد کیے جائیں تاکہ خاندان کے درمیان محبت، ربط اور صحت مند تفریح کا ماحول فروغ پا سکے۔ مکمل ٹورنامنٹ فیس بک اور یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا گیا، جسے آن لائن ناظرین نے بھی بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :