کوآرڈینیٹروفاقی ٹیکس محتسب کا وفاقی حکومت کیطرف سے زیادہ بجلی خرچ کرنیوالے پنکھے تبدیل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

اتوار 13 جولائی 2025 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے وفاقی حکومت کی طرف سے 2 ارب روپے کی رعایتی سکیم کے تحت زیادہ بجلی خرچ کرنے والے 88 ملین پنکھے تبدیل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس سے 6 ہزار سے 7 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں عبداللہ آرائیں کی قیادت میں فین مینوفیکچررز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف توانائی کے بحران سے نمٹنے کی طرف ایک اہم قدم ہے بلکہ توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے حصول کی جانب اہم سنگ میل بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے پنکھوں کی جگہ جدید اور کم بجلی والے پنکھے لگانے سے قومی گرڈ پر بوجھ کم ہو جائے گا، خاص طور پر موسم گرما کے مہینوں کے دوران اس سے لوڈشیڈنگ میں کمی کی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکیم کم اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کو بجلی بلوں میں کمی کرکے مالی ریلیف فراہم کرے گی۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرزاور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون کریں اور اس میں بھر پور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :