جیکب آباد ، بیوپاری سے بھتہ طلب، 2 بھتہ خور ملزمان گرفتار، دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اتوار 13 جولائی 2025 16:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)جیکب آباد میں بیوپاری سے بھتہ طلب، 2 بھتہ خور ملزمان گرفتارکرکے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں بھتہ خور سرگرم ہوچکے ہیں اور بھتہ خوروں کی جانب سے کاروباری و معزز شہریوں کو بھتہ کے لیے دھمکیاں موصول ہونا شروع ہوچکی ہیں، جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میمن مسجد کے قریب واقع ہارڈ وئیر کے دکاندار حیدر علی سومرو سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے فون پر بھتہ طلب کیا گیا، متاثرہ دکاندار نے ایسی شکایت پولیس کو کی جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عاطف سرکی کو گرفتار کرلیا سٹی تھانہ پر دکاندار حیدر علی سومرو کی مدعیت میں ملزم عاطف سرکی سمیت 2 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمہ میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم عاطف سرکی نے موبائل فون پر کال کرکے 30 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور دوبارہ کال اٹینڈ نہ کرنے پر موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے غوثیہ مسجد کے قریب روک کر دھمکی دی جن میں سے ایک ملزم عاطف سرکی کو پہچان لیا جس کے پاس کلاشنکوف تھی جبکہ دو ملزمان کے پاس ٹی ٹی پستول تھی ملزمان نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں بیٹے اور خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی اور فرار ہوگئے، پولیس نے گرفتار مرکزی ملزم عاطف سرکی کی نشاندہی پر دوسرے ملزم عبدالمالک عرف لالو سومرو کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔