لله*چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں کمی نہ آئی ہندونوجوان سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا

اتوار 13 جولائی 2025 18:40

eجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء) جیکب آباد میں چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں کمی نہ آئی ہندونوجوان سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا،کریانہ کی دوکان کا صفایہ،رہزنی کی واردات کے خلاف گڑھی خیرو شہداد کوٹ روڈ بند کرکر متاثرین کااحتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں چوری رہزنی کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی ہے گزشتہ روز تحصیل ٹھل میں اے سیکشن تھانہ کی حدود الائیڈ بینک کے سامنے سے مسلح افراد ہندو نوجوان ستیش کمار سے سی ڈی موٹر سائیکل ،30ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ گڑھی خیرو میں قابل جمالی سے گھر کے باہر سے مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر لے گئے اور مزاحمت پر زخمی کردیا واقع کے خلاف گڑھی خیرو شہداد کوٹ روڈ پر دہرنا دیکر شدید احتجاج کیا گیا دوسری جانب جمالی محلہ میں نثار جمالی کی کریانہ کی دوکان کی شٹر کو کاٹ کر صفایہ کردیا چور دوکان سے لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔