Live Updates

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن کا پریس کلب جعفرآباد کا دورہ

اتوار 13 جولائی 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن نیک محمد نے محکمہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ضلع جعفرآباد کے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی زیر تعمیر بلڈنگ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے پریس کلب جعفرآباد کا دورہ کیا۔ اتوار کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نور محمد کھیتران کی ہدایت پر کئے گئے دورہ کے موقع پر پریس کلب جعفرآباد کے صدر دھنی بخش مگسی اور سب ڈویژنل افیسر مواصلات و تعمیرات بلڈنگز محمد صدیق زہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سب ڈویژنل آفیسر محمد صدیق زہری نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو منصوبے کے تعمیراتی مراحل اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیک محمد نے زیر تعمیر منصوبے میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سب ڈویژنل آفیسر کو ہدایات دیں کہ منصوبے کو پی سی ون کے مطابق مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ پریس کلب جعفرآباد کی نئی بلڈنگ جلد از جلد صحافیوں کے لیے کارآمد بن سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دیگر ضروری امور کی تکمیل بھی فوری یقینی بنائی جائے تاکہ پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صحافت سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات