جنوبی کوریا کی آئی ٹی برآمدات میں 5.8 فیصد اضافہ

پیر 14 جولائی 2025 11:55

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) جنوبی کوریا کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) مصنوعات کی برآمدات میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی وزارت سائنس و آئی سی ٹی کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال آئی سی ٹی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی بڑی وجہ ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سیمی کنڈکٹرز کی فروخت میں اضافہ ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران آئی سی ٹی مصنوعات کی برآمدات 115.16 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 108.83 ارب ڈالر تھیں۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق رواں سال آئی سی ٹی مصنوعات کی درآمدات میں بھی سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ہوا جو 70.92 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں تاہم آئی سی ٹی شعبے میں 44.24 ارب ڈالر کا تجارتی منافع ریکارڈ کیا گیا۔