جرمنی کا یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹاؤرس میزائل بھیجنے سے انکار

پیر 14 جولائی 2025 11:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) جرمن وزیر دفاع بورس پستوریئس نے کہا ہے کہ انہوں نے دوبارہ درخواست کے باوجود یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹاؤرس میزائل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے ۔ تاس کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ جرمنی 2023 اور 2024 کے دوران یوکرین کو تین پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرنے کے بعد مزید سسٹمز فراہم نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف چھ سسٹمز رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کی کہ ان میں سے دو پولینڈ کو دیے گئے ہیں اورایک ہمیشہ دیکھ بھال یا تربیت کے باعث دستیاب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نیٹو کی صلاحیت کے اہداف کو مدنظر رکھیں تو یہ واقعی بہت کم ہیں۔ یاد رہے کہ یوکرین طویل عرصے سے جرمنی سے ٹاؤرس میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے،یہ میزائل برطانیہ کے فراہم کردہ سٹارم شیڈو میزائلوں کے مساوی سمجھے جاتے ہیں، لیکن ٹاؤرس کی رینج اُن سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےکا کہنا ہے کہ ٹاؤرس کی فراہمی ر وس اور یوکرین کے تعلقات کو تباہ کر دے گی