سیالکوٹ، کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت مون سون شجرکاری مہم بارے اجلاس منعقد

پیر 14 جولائی 2025 12:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت مون سون شجرکاری مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران مون سون شجرکاری مہم کے مختلف پہلوؤں، اہداف اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور سبز و شاداب پاکستان کے وژن کو عملی شکل دی جا سکے۔