
آسام میں بی جے پی حکومت جنگلات کے تحفظ کی آڑ میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ
پیر 14 جولائی 2025 15:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات عدالت میں اراضی کا درست ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا جبکہ مکینوں کی جانب سے بے دخلی کو چیلنج کیا گیاہے۔ رفیق الاسلام نے کہاکہ جن علاقوں سے لوگوں کوبے دخل کیاگیا ان میں سے بیشترعلاقے جنگلات کی زمین کے طور پر درج ہی نہیں ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے من مانی طور پر ان کو جنگلات قراردیاگیا۔
اے آئی یو ڈی ایف نے اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی طرف سے کی گئی یقین دہانی کے مطابق ہر بے گھر خاندان کو کم از کم 7 بیگھہ اراضی الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر اڈانی اور امبانی کو زمین تحفے میں دی جا سکتی ہے تو حکومت ان بے گھر خاندانوں کی بازآبادکاری کیوں نہیں کر سکتی؟انہوں نے کہا کہ جاری بے دخلیاں کارپوریٹ مفادات کے لیے زمین کو خالی کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔ لوگوں کو پوچھنے کی ضرورت ہے،کیا یہ مہمات واقعی جنگلات کی حفاظت کے لئے ہیں یا اڈانی کے لیے زمین خالی کرانے کے لئے؟انہوں نے کہاکہ حکومت آسام کے لوگوں کو یرغمال بنا رہی ہے اور 2026 کے انتخابات میں فائدے کے لیے خوف، طاقت یا جذباتی حربے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اے آئی یو ڈی ایف کے رہنمائوں نے حکومت کی فسطائیت اورانتشاری اقدامات کے خلاف مزاحمت کرنے کاعزم ظاہرکرتے ہوئے عدالتی مداخلت کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ وہ بے دخلی کا فوری نوٹس لیں۔واضح رہے آسام میں بی جے پی حکومت نے ہزاروں مسلمانوں کے گھروں کو مسمارکرکے انہیں بے گھر کردیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت سات اعشاریہ زیرو تھی
-
شادی شدہ بیٹے کی گرل فرینڈ سے ملاقات روکنے کا انوکھا طریقہ، ماں نے طیارہ رکوا دیا
-
ٹرمپ پر حملہ ناکام کیوں ہوا ایک سال بعد رپورٹ جاری
-
ہم نے غزہ معاہدہ قبول کیا مگر حماس نے مسترد کردیا،نیتن یاھو
-
ایرانی سپریم لیڈر کا سابق نمائندہ پراسرار حالات میں ہلاک
-
دلائی لامہ کی جانشینی بھارت سے تعلقات میں کانٹا ہے: چین
-
بھارتی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار، لاپرواہی اور بدانتظامی بے نقاب
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.