پولیس لائنز سرگودھا میں جنرل پریڈ کا انعقاد،تمام شعبوں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی

پیر 14 جولائی 2025 15:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) پولیس لائنز سرگودھا میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس ،ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ایس پی یو اور لیڈیز فورس نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

جنرل پریڈ میں شرکت کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں نے دستوں کی شکل میں باری باری سلامی دی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل قادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد فٹنس کے معیار کو بہتر بنانا ہے،اس سے نظم وضبط قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں جنرل پریڈ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :