چینی بینکوں کے جون میں جاری کردہ نئے قرضوں میں 3 گنا اضافہ

پیر 14 جولائی 2025 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) چینی بینکوں نے رواں سال جون میں 2.24 ٹریلین یوآن ( 312.45 ارب امریکی ڈالر) کے نئے قرضے جاری کئے جو مئی کے مقابلے میں تین گنا اور ماہرین کے تخمینوں سے بھی زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سروے میں ماہرین نے اندازہ لگایا تھا کہ جون میں نئے قرضوں کی مالیت 1.8 ٹریلین یوآن تک پہنچ سکتی ہے جبکہ مئی میں یہ رقم 620 ارب یوآن اور گزشتہ سال جون میں 2.13 ٹریلین یوآن تھی۔

رپورٹ کے مطابق چین کا مرکزی بینک ’’پیپلز بینک آف چائنا‘‘ ماہانہ قرضوں کی تفصیل جاری نہیں کرتا تاہم رائٹرز نے جون میں جاری کردہ قرضوں کے اعدادوشمار کا حساب مرکزی بینک کے جنوری تا جون کے اعداد و شمار کو جنوری تا مئی کے اعداد و شمار سے موازنہ کر کے لگایا ہے جس کے مطابق چینی بینکوں نے جون میں 2.24 ٹریلین یوآن کے نئے قرضے جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :