ایبٹ آباد، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے اطراف میں انسداد تجاوزات آپریشن

پیر 14 جولائی 2025 15:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کے ہمراہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے مختلف اطراف تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی قمر حیات خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی منڈیاں فیصل حفیظ نے کنٹونمنٹ بورڈ انکروچمنٹ سٹاف سمیت ٹریفک سٹاف کے ہمراہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے اطراف منی اڈوں، پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

اس موقع پر منی اڈے اور پارکنگ بنانے والوں کی گاڑیوں کو تھانہ میں بند کیا گیا اور دکانوں سے باہر اور سڑک پر تجاوزات کرنے والوں کی تجاوزات کو مکمل ختم کر کے سامان کو کنٹونمنٹ بورڈ دفتر پہنچا دیا گیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تاجر تجاوزات سے گریز کریں، کینٹ ایریا میں تجاوزات کے خلاف کینٹ بورڈ کا آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔