پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی میں ثقافتی اسٹیج ڈرامہ ’’تیرے جی صدقے‘‘ پیش کیا گیا

پیر 14 جولائی 2025 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس، راولپنڈی میں ثقافتی اسٹیج ڈرامہ ’’تیرے جی صدقے‘‘ پیش کیا گیا ۔ مصنف و ہدایتکار سجاد احمد کے تحریر کردہ فکر انگیز اور ثقافتی اسٹیج ڈرامے “ کو شائقین نے بھرپور داد دی۔ یہ ڈرامہ ایک ثقافتی پس منظر میں شوہر اور بیوی کے روایتی تعلقات پر مبنی ایک پراثر کہانی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

مزاح، جذبات اور معاشرتی عکاسی کا خوبصورت امتزاج لیے یہ کھیل ایک جوڑے کی روزمرہ کی جدوجہد، محبت اور ذمہ داریوں کے درمیان تعلقات کی گہرائی کو اجاگر کرتا ہے۔ شہزادہ عبدالغفار، حمید بابر، لالا یار خان، سجاد خان، لیاقت شاہ، ارشد خان، حمید خان، بادل راجا، عاقب شعیب، انجم عباسی، نیاب خان، صائمہ خان، سوایرا شہزادی، شمسا انساا، جھلک علی اور منا کی شاندار اداکاری نے کرداروں میں حقیقت اور جذبات کی گہرائی پیدا کی ۔مصنف و ہدایتکار سجاد احمد کا وژن دیہی اور شہری گھریلو زندگی کے جوہر کو خوبصورتی سے پیش کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے ڈرامے میں خاندان میں سمجھ بوجھ، قربانی اور باہمی احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :