کراچی،قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

پیر 14 جولائی 2025 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) شہر قائد کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

قیوم آباد چورنگی کے قریب الٹنے والی مسافر کوچ کا ڈرائیور دوسری کوچ سے ریس لگاتے ہوئے جا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ الٹنے سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جبکہ کوچ کو سڑک سے ہٹانے کیلئے مشینری طلب کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :