ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کا سروس ڈلیوری سنٹر کا دورہ، مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 14 جولائی 2025 17:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور ڈاکٹر عادل ایوب نے پیر کو سروس ڈلیوری سنٹر ہری پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے خاص کر ٹوکن جاری کرنے کے حوالہ سے تحفظات کو دور کرنے کی بابت ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر عادل ایوب نے سروس ڈلیوری سنٹر میں شہریوں کو بہترین اور بروقت خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ عوام کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :