صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 7ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

پیر 14 جولائی 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال2025-26کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں ویمن ڈویلپمنٹ ، زراعت ، سکول ایجوکیشن اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز کی 4ترقیاتی سکیموں اور ایک کونسیپٹ پیپر کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رئوف نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں ہوم ریچ پروگرام کے زریعے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 97کروڑ ، پنجاب کلین ائیر پروگرام کیلئے 5ارب 57کروڑ، پروگرام مینجمنٹ یونٹ برائے چیف منسٹر پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے قیام کے لیے 51کروڑ کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔اجلاس میں پنجاب رزیلینٹ اینڈ انکلوسو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کو منظور کر کے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجنے کی اور رسپانسو ریڈی اینڈ رزیلینٹ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب پروگرام کے کانسیپٹ پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :