حکومت منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

بدھ 16 جولائی 2025 13:09

حکومت منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے‘ مسرت جمشید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو پہلے سے بڑھ کر اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مضبوطی ہی جعلی حکمرانوں کی سیاسی موت کا پروانہ ہے اس لئے ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسایا کر بیان بازی کرائی جائے جس سے کارکنان کنفیوژن کا شکار ہوں ۔

ہر سیاسی جماعت میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں لیکن یہ ایسا موقع ہے کہ سب کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر بانی پی ٹی آئی کی دی گئی کال کو کامیاب بنانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔