سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ پر 7 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

پیر 14 جولائی 2025 18:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنے پر 7 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کوبند کردیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز ارباب شفیع اللہ جان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران 7 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ضبط کرکے ٹرمینل میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرے اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لیں کہ ان کے بچے آئندہ ون ویلنگ کے مرتکب نہیں ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے سٹی ٹریفک پولیس پشاور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

متعلقہ عنوان :