وائس چانسلرکے آئی یو سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پوسٹ گریجویٹ پروگرام ری ویو کی اعلیٰ سطحی ٹیم کی ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 18:29

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پوسٹ گریجویٹ پروگرام ری ویو کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ملاقات کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یوکے مطابق ٹیم کی سربراہی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ ڈاکٹر سعید بادشاہ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انہوں نے یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے معیار اور تدریسی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وائس چانسلر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس سے قبل وفد نے یونیورسٹی کے تینوں سب کیمپسز کے پروگراموں کا جائزہ لیا۔جس میں تینوں کیمپسز کے زمہ داران بھی موجود تھے۔جہاں ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے سب کیمپسز میں جاری پروگراموں کی کارکردگی، نصاب اور تدریسی طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :