Live Updates

بارش کے دوران چند روز قبل بننے والی سڑک مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

پیر 14 جولائی 2025 22:45

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) بارش کے دوران چند روز قبل بننے والی سڑک مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر میں ہونے والی بارش کے باعث ماموں کانجن روڈ جو کہ ایک ماہ قبل ہی مکمل کر کے آمد و رف کے لیے بحال ہوا تھا بارش کے دوران سڑک میں مختلف مقامات پر گہرے گڑے پڑ گئے جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ سڑک کے ٹھیکے دار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا واقعے کے فوری بعد میونسپل کمیٹی اور محکمہ ہائی وے کا عملہ بھاری مشینری کے ہمراہ ان گڑوں کو پر کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گیا اور سڑک کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :