
بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اہم اجلاس، صحت سے متعلق چار بلز کا تفصیلی جائزہ
پیر 14 جولائی 2025 22:47
(جاری ہے)
یہ بل ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرواتے ہوئے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے راہ ہموار کرے گا۔
دوسرا بل بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز بل 2025 تھااس بل کے تحت کوئٹہ میں دل کے امراض کا جدید ادارہ قائم کرنے کی تجویز ہے، جو صوبے بھر میں ایک مربوط نیٹ ورک کے تحت خدمات فراہم کرے گا، جن میں پریفیریز ہسپتالوں میں کارڈیک سرجری کی سہولیات، ڈویژنل ہسپتالوں میں کیتھ لیبز، اور تمام ضلعی صدر ہسپتالوں میں چیسٹ پین یونٹس شامل ہیں۔ اس کا مقصد ہر شہری کو مساوی اور معیاری دل کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔تیسرا بل بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز بل 2025 تھایہ بل کوئٹہ میں بچوں کے لیے جدید اور اعلی سطح کی طبی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کی بنیاد رکھتا ہے، جو بچوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی علاج اور سہولیات فراہم کرے گا۔چوتھا بل بلوچستان میٹرنل اینڈ پیرینٹیل ڈیتھ سرویلنس اینڈ ریسپانس بل 2025 تھااس بل کے ذریعے صوبہ بھر میں زچگی اور نومولود کی اموات کے بارے میں مثر رپورٹنگ اور ردِ عمل کا ایک نظام قائم کیا جائے گا، تاکہ ایسے اقدامات کیے جا سکیں جن کے ذریعے ان اموات کو روکا جا سکے، چاہے وہ طبی مراکز میں ہوں یا کمیونٹی سطح پر۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے قانون سازی کے اقدامات عوام کے لیے صحت کے شعبے میں بہتر سہولیات کی نوید ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا، بطور معالج میں اس حقیقت کو محسوس کرتا ہوں کہ یہ بلز کس قدر اہم ہیں۔ ان سے نظام میں مثبت تبدیلی آئے گی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کمیٹی کی جانب سے مستقبل میں بھی صحت سے متعلق پالیسیوں پر سنجیدہ اور نتیجہ خیز غور و خوض کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی
-
گورنر سندھ کی جانب سے راشن بیگز کی تقسیم
-
کے پی، سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی ، الیکشن کمیشن
-
وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت،اپنا گھر منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم
-
حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے تاریخی و انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق
-
اگر سیاست دان میثاق جمہوریت پر عمل کریں تو ایک بہتر ماحول پیدا ہو سکتا ہے،مولانا فضل الرحمن
-
اعجازچوہدری کی 9مئی کے 4مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت16جولائی تک ملتوی
-
ملتان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ ، وزیر ٹرانسپورٹ کا نوٹس ، انکوائری کا حکم
-
راولپنڈی‘ فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2 محنت کش جاں بحق
-
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالباسط نے چوزہ پر 10روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفا ذ کو ایک غیر منسفانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کر دیا
-
پائیدارتر قی کے اہداف کے حصول میں محتسب ادارے کلید ی کر دار ادا کر تے ہیں،اعجازاحمد قریشی
-
پاکستان میں پیداہونیوالے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.