پاکستانی اداکارائیں بیحد خوبصورت ،زیادہ میک اپ کر کے اپنی خوبصورتی خود ہی چھپا دیتی ہیں،خاور ریاض

پیر 14 جولائی 2025 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)نامور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے کم میک اپ اور قدرتی خوبصورتی پر زور دیتے ہوئے مصنوعی حسن پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاراؤں کو واشنگ مشین میں ڈالنے کو دل کرتا ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے خاور ریاض نے کہا کہ پاکستانی اداکارائیں بیحد خوبصورت ہیں لیکن وہ اتنا زیادہ میک اپ کرتی ہیں کہ اپنی خوبصورتی کو خود ہی چھپا دیتی ہیں، بعض اوقات تو دل کرتا ہے کہ انہیں واشنگ مشین میں ڈالوں تاکہ اصل چہرہ سامنے آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا انداز ہمیشہ کم میک اپ، زیادہ اثر پر مبنی رہا ہے، مجھے یہ پسند نہیں کہ کسی کی مکمل شخصیت ہی بدل دی جائے، اصل حسن قدرتی روپ میں ہوتا ہے، صرف تھوڑا نکھار ہی کافی ہے۔خاور ریاض نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ منال خان کا بھی میک اپ کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے سمجھایا کہ تمہیں بہت کم میک اپ کی ضرورت ہے، تمہارا اصل چہرہ ہی تمہاری خوبصورتی ہے۔خاور ریاض نے کہا کہ حسن کا مطلب شخصیت کو چھپانا نہیں، سنوارنا ہے، میں میک اپ کو چہرے پر تہہ در تہہ چیزیں چڑھانے کے بجائے قدرتی خوبصورتی کو اٴْجاگر کرنے کا ذریعہ سمجھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :