اداکارہ، ڈانسر اور وائس اوور آرٹسٹ ریحام رفیق کی صلاحیتوں سے مداح حیران

پیر 14 جولائی 2025 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)اداکارہ، ڈانسر اور وائس اوور آرٹسٹ ریحام رفیق کی صلاحیتوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام نے انکشاف کیا کہ وہ صرف اداکاری ہی نہیں کرتیں بلکہ انہیں رقص اور وائس اوور میں بھی مہارت حاصل ہے، انہوں نے متعدد اشتہارات کیلئے کوریوگرافی کی اور ساتھ ہی فلم کھیل کھیل میں بھی کام کیا۔

ریحام کی گفتگو اور انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔کسی نے کہا کہ اداکاری اور وائس اوور دونوں میں باصلاحیت ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ حد سے زیادہ خود اعتماد اور شوخ ہیں، ایک تبصرے میں کہا گیا کہ اتنے بڑے شو پر آنے کے باوجود وہ خود کو پیش کرنے کا سلیقہ نہیں رکھتی تھیں۔