ایبٹ آباد۔سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کی اقراء قتل کیس کے حوالہ سے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ ڈی پی او سے ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 23:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نےوکلاء کی دس رکنی ٹیم اور گلیات کے عمائدین کے ہمراہ اقراء قتل کیس کے حوالہ سے ڈی پی او ایبٹ آبادعمرطفیل سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

مرتضی جاوید عباسی نے ڈی پی او کو اقرا ءقتل کیس پر ڈی پی او کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اقرا ءقتل کیس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس پی انوسٹیگیشن نے وفد کو قتل کیس کے حوالہ سے بریفنگ دی جس پر شرکاء نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار اور امبر سردار ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔