بٹگرام،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انتظامی افسران کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اجلاس

پیر 14 جولائی 2025 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت انتظامی افسران کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اجلاس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انتظامی افسران نے کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس کا ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا اور شہریوں کے مسائل کا حل،قانون پر عملدرآمد،مختلف سروسز جن میں ریونیوکورٹ کیسز کا جلد حل،جنرل ایڈمنسٹریشن میں بہتری،پرائس چیکنگ،دور افتادہ علاقوں تک رسائی،مارکیٹ چیکنگ،ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد،ناجائز منافع خوری پر کاروائی،چکن، گوشت کی قیمتوں میں من مانے اضافہ پر کارروائی،علی الصبح روزانہ کی بنیاد پر پرائس فکسیشن کی نگرانی،کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے دائرہ کار میں اضافہ اور دیگر کے علاوہ ضلعی محکمہ جات کے ساتھ رابطہ اور بہترایڈمنسٹریشن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اشتیاق سلطان،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :